لوئس وین گال کو ریفری کے خلاف بیان بازی پرجرمانہ

جمعہ 6 فروری 2015 16:42

لوئس وین گال کو ریفری کے خلاف بیان بازی پرجرمانہ

مانچسٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) انگلش فٹ بال ایسوی ایشن (ایف اے)نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ لوئس وین ایف اے کپ کے چوتھے مرحلے کے میچ کے بعدریفری کے خلاف بیان دینے پر جرمانہ کردیا۔ایف اے کپ کے چوتھے مرحلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ منگل کو کیمبرج یونائیٹڈ کے خلاف 3-0کی کامیابی سے قبل 0-0سے برابر ہوگیاتھا۔

(جاری ہے)

لوئس وین گال نے اس میچ کے بعد کہاتھا کہ میچ میں پچ اور ریفری سمیت ہر فیصلہ ہمارے خلاف جارہاتھا،جس کے بارے میں آپ سوچ سکتے ہیں وہ آپ کے خلاف ہے۔ایف اے کپ نے کہا کہ وین گال کا بیان مبینہ بیان سے ایسا محسوس ہورہاہے کہ ریفری کے تمام فیصلے جانب دارانہ تھے جسے گیم کونقصان پہنچاہے۔وین گال کو فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے ایک دن کاوقت دیاگیاہے۔