سیکیورٹی خدشات،ملک بھرکے ایئرپورٹس پر مسافروں کے ساتھ ایک سے زائد افراد کے داخلے پر پابندی عائد

جمعہ 6 فروری 2015 16:49

سیکیورٹی خدشات،ملک بھرکے ایئرپورٹس پر مسافروں کے ساتھ ایک سے زائد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) ملک بھر کے ایئرپورٹس پر سیکیورٹی خدشات اور مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے ساتھ ایک سے زائد افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے، مسافروں کو ایئرپورٹ چھوڑنے اور لینے آنے والوں میں صرف ایک فرد کو اجازت ہوگی، یہ اقدام سیکیورٹی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سی اے اے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے اے ایس ایف کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ مسافروں کو چھوڑنے اور لینے کیلئے صرف ایک فرد کو آنے کی اجازت ہوگی، ایئرپورٹ پر غیر معمولی رش کو کنٹرول کرنے کیلئے اے ایس ایف بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔جمعہ کوکراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کو چھوڑنے جانے والوں کی اور اے ایس ایف کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ملک بھر کے ایئرپورٹ پر پہلے ہی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔