کرکٹ میں بلے بازوں کی بڑھتی ہوئی بالادستی کے خاتمے کے لیے نئے قوانین رائج کرنے کا فیصلہ

جمعہ 6 فروری 2015 17:35

کرکٹ میں بلے بازوں کی بڑھتی ہوئی بالادستی کے خاتمے کے لیے نئے قوانین ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) کرکٹ میں بلے بازوں کی بڑھتی ہوئی بالادستی کے خاتمے کے لیے کرکٹ حکام نے نئے قوانین رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق کرکٹ میں اس نئے قانون کو متعارف کرانے کا مقصد کھیل میں گیند اور بلے کے درمیان توازن پیدا کرنا ہے کرکٹ حکام جلد اس حوالے سے قانون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

بلے کی چوڑائی میں فوری طور پر کمی کا کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم ورلڈ کپ میں بلے بازوں کو لگام ڈالنے کا ایک نیا حربہ سوچ لیا ڈیو رچرڈسن نے کرک انفو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں زیادہ تر میدانوں میں 90 میٹر کی باوٴنڈری رکھی جائے گی۔عام طور پر نیوزی لینڈ کے میدانوں میں 58 سے 65 میٹر تک باوٴنڈری ہوتی ہے جس سے وہاں بڑے بڑے اسکور ہوتے ہیں جبکہ آسٹریلیا میں بڑی بڑی باوٴنڈری ہوتی ہیں جس سے کھیل میں توازن خراب ہو رہا ہے۔باوٴنڈری کو 90 میٹر کرنے کی خبر یقیناً بلے بازوں کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں کیونکہ اس سے شاہد آفریدی، کوری اینڈرسن، کرس گیل اور دیگر بلے بازوں کو بڑی شاٹس کھیلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :