تربت ائیر پورٹ پر پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکراگیا، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،کسی قسم کانقصان نہیں ہوا

جمعہ 6 فروری 2015 20:33

تربت ائیر پورٹ پر پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکراگیا، طیارے کی ہنگامی ..

کوئٹہ+ تر بت( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) ضلع تربت ائیر پورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کراچی سے تر بت اور شارجہ جا نے والے پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے طیارہ کو تر بیت ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کر نی پڑی تاہم کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق پرواز کراچی سے تر بت اور تر بت سے شارجہ جانی تھی تربت کے قریب دوران پروازطیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

پائیلٹ نے کنٹرول ٹاور سے فوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی کنٹرول ٹاور کی اجازت کے بعد پائیلٹ نے طیارے کو تر بیت ائیر پورٹ پربا حفاظت اتار لیا۔ اس موقع پر تربت ائیر پورٹ ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا تھا طیارے کی لینڈنگ کے بعد ٹیکنیکل وجوہات کے بناء پر کاچی سے تربت اور تربت سے شارجہ جا نے والی پی آئی اے فلائٹ منسوخ کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :