سانحہ آرمی پبلک سکول، زخمی طالبعلم احمد نوازکا علاج سرکاری سطح پر لندن میں کیا جائیگا ڈاکٹر مصدق ملک
زخمی طالبعلم کی مکمل صحت یابی تک اخراجات کی ذمہ داری حکومت نے لی ہے ،ضرورت پڑی تو زخمی طالبعلم اورخاندان کے ویزوں میں توسیع کیلئے برطانوی ہائی کمیشن سے رجوع کیا جائیگا ، وزیراعظم نواز شریف نے احمد نواز کے برطانیہ میں علاج کیلئے 3کروڑ 6لاکھ روپے منظور کئے، وزیراعظم کے ترجمان کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 6 فروری 2015 21:10
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے جمعہ کے روز پشاور کا دورہ کیا ۔ پشاور پہنچنے کے بعد وہ سانحہ آرمی پبلک سکول میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز کی رہائش گاہ پر گئے ۔ انہوں نے زخمی طالب علم احمد نواز کی عیادت کے دوران ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر احمد نوازکے والدین کو لندن کے کوئنز ہسپتال میں علاج کے لئے ویزہ اور دیگر سفری دستاویزات حوالے کیں ۔
وزیراعظم کے ترجمان نے احمد نواز کے والدین کو چار باقاعدہ طور پر مہر شدہ پاسپورٹ حوالے کئے جن میں احمد نواز اس کے والد محمد نواز اس کی والدہ اور اس کے چھوٹے بھائی عمر نواز کے پاسپورٹ شامل ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندان کے دکھ اور تکالیف سے بخوبی آگاہ ہے اور زخمی طالب علم کے علاج معالجے میں وفاقی حکومت کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.