پاکستانی فٹ بال ٹیم نے افغانستان کو 2-1 سے شکست دیدی

جمعہ 6 فروری 2015 22:35

پاکستانی فٹ بال ٹیم نے افغانستان کو 2-1 سے شکست دیدی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6فروری۔2015ء) قومی فٹ بال ٹیم نے دوستانہ میچ میں افغانستان کو 2-1 سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف کے اختتام تک واحد گول پاکستان کے محمد ریاض کی طرف سے کھیل کے 18 ویں منٹ میں کیا گیا تھا تاہم میچ کے دوسرے ہاف کے ابتدائی لمحات میں ہی افغانستان کے کھلاڑی امیر الدین انور نے گول برابر کر دیئے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی سر توڑ کوشش کی اورمیچ کے اختتامی لمحات میں پاکستان کی طرف سے سعد اللہ نے گول کر کے قومی ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلا دی۔

متعلقہ عنوان :