بھیڑوں کے سال میں بھیڑوں کے ساتھ کھانا

ہفتہ 7 فروری 2015 11:26

بھیڑوں کے سال میں بھیڑوں کے ساتھ کھانا

جنوبی کوریا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء)چھوٹے موٹے کاروبار سے لے کر دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں تک، سب ہی اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے نت نئی حکمت عملی اپناتی ہیں۔ بعض چھوٹے کاروبار ایسے ہوتے ہیں جو ذرا سا کچھ ہٹ کر کرتے ہیں اور گاہکوں کی توجہ پا لیتے ہیں۔ جنوبی کوریا کے ایک ریسٹورنٹ نے 3 سال پہلےاپنا کاروبار بڑھانے کے لیے اپنے ریسٹورنٹ میں دو زندہ بھیڑیں رکھ لیں جو اس کے ریسٹورنٹ کی پہچان بن گئی۔

(جاری ہے)

ریسٹورنٹ کے کاروبار میں اصل ترقی تو اس سال ہوئی جب چینی کیلنڈر کا یہ سال بھیڑ سے منسوب ہوا۔ اس سال جنوبی کوریا کےلوگ اپنا زیادہ وقت بھیڑوں کے ساتھ گذارنا پسند کرتے ہیں، دور دیہات میں جانے کی بجائے اُن کو بھیڑوں کی سہولت قریبی ریسٹورنٹ میں ہی مل گئی ہے۔ ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ دوردراز کے ممالک سے لوگ اس کی بھیڑوں کو دیکھنے آتے ہیں۔ مالک کا کہنا تھا اس کی بھیڑوں کو دیکھنے کے لیے آنے والوں میں مقدونیہ، سعودی عرب، نیوزی لینڈ اور ایسے ممالک کے لوگ بھی ہیں جن کےنام بھی وہ نہیں جانتا۔