چودہ مقابلوں میں سڈنی ، ایڈیلیڈ ، میلبورن اور کرائسٹ چرچ میگا ایونٹ کے وارم اپ میچزکی میزبانی کریں گے

ہفتہ 7 فروری 2015 11:39

چودہ مقابلوں میں سڈنی ، ایڈیلیڈ ، میلبورن اور کرائسٹ چرچ میگا ایونٹ ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء )آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ کل اتوار سے شروع ہوگا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی کپ وارم اپ میچز میں مجموعی طور پر 14 مقابلے 13 فروری تک شیڈول کیے گئے ہیں ‘ سڈنی ، ایڈیلیڈ ، میلبورن اور کرائسٹ چرچ میگا ایونٹ کے وارم اپ میچزکی میزبانی کریں گے ۔ ہونیوالے پریکٹس میچ میں کل اتوار کو اسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

نو فروری کو چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی ۔ اسی روز نیوزی لینڈ اور زمبابوے ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا جبکہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔ 10 فروری کو آئرلینڈ کا مقابلہ سکاٹ لینڈ جبکہ بھارت اور افغانستان کے درمیان پریکٹس میچز ہوں گے ۔

(جاری ہے)

گیارہ فروری کو چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے جس میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقہ ، سری لنکا کا زمبابوے سے ، متحدہ عرب امارات کا مقابلہ آسٹریلیا اور 1992 کے فائنل میں مد مقابل آنے والے پاکستان اور انگلینڈ سڈنی کرکٹ گراوٴنڈ میں ٹکرائیں گے ۔ 12 فروری کو ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ جبکہ آئرلینڈ کی ٹیم بنگلا دیش کے مدمقابل ہوں گی ۔ 13 فروری کو یو اے ای اور افغانستان کے درمیان میلبورن کے اوول گراوٴنڈ میں آخری وارم اپ میچ ہوگا ۔ عالمی کپ 2015 کا باقاعدہ آغاز 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا ۔ پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت سے 15 فروری کو ٹکرائیگی ۔