عالمی کپ میں پاکستان انڈین ٹیم کیلئے خطرہ نہیں ‘ محمد اظہر الدین

ہفتہ 7 فروری 2015 11:42

عالمی کپ میں پاکستان انڈین ٹیم کیلئے خطرہ نہیں ‘ محمد اظہر الدین

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے کہا ہے کہ عالمی کپ میں پاکستان انڈین ٹیم کے لیے خطرہ نہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اظہرالدین نے کہا کہ انڈیا کا پاکستان کے خلاف بہترین ریکارڈ مصباح الحق الیون کے ذہنوں میں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ ہمیشہ اہم ہوتا ہے، ہم پاکستان سے ورلڈ کپ میں کبھی نہیں ہارے اور یہ سب کے ذہنوں میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کی ٹیم اچھی ہے اور اگر انہوں نے بہتر کھیل پیش کیا تو پاکستانی ٹیم انڈیا کے لیے خطرہ نہیں بنے گی۔تاہم 51 سالہ سابق کرکٹر نے کہاکہ انڈیا کو جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں کے خلاف اپنے کھیل کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انڈین ٹیم میں ٹیلنٹ ہے تاہم ٹیم کیسا کھیلے گی اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ٹیم خود کو مختلف صورت حال میں کیسے ایڈجسٹ کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :