جرمن کلب ہرتھا نے ٹیم کی متواتر شکستوں پر کوچ کو برطرف کر دیا

ہفتہ 7 فروری 2015 11:42

جرمن کلب ہرتھا نے ٹیم کی متواتر شکستوں پر کوچ کو برطرف کر دیا

برلن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) جرمن فٹ بال کلب ہرتھا نے ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر ٹیم کوچ جوز لوہو کو برطرف کر دیا۔ جرمن لیگ بنڈس لیگا میں کھیلے گئے میچ میں جرمن کلب ہرتھا کو بائر کے ہاتھوں 1-0 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، یہ کلب کی ایونٹ میں متواتر تیسری شکست ہے۔

(جاری ہے)

اس شکست کے بعد جرمن کلب ہرتھا کے حکام نے ٹیم کے ڈچ کوچ جوز کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا اور اب ان کی جگہ پال ڈارڈائی عارضی طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

متعلقہ عنوان :