تھیٹر پہلی اور آخری ترجیح ہے ، سیاست اور کھیلوں سے کوئی لگاؤ نہیں ‘ اداکارہ آئمہ خان

ہفتہ 7 فروری 2015 11:44

تھیٹر پہلی اور آخری ترجیح ہے ، سیاست اور کھیلوں سے کوئی لگاؤ نہیں ‘ ..

لاہو ر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء ) اداکارہ آئمہ خان نے کہا ہے کہ رقص میں خصوصی مہارت کے باعث تھیٹر ڈراموں کی اولین ترجیح بن چکی ہوں ،میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن تھیٹر کی کامیاب اداکارہ بن جاؤں گی ۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سینئر فنکار ائیں میر ے لئے محترم ہے اور اکیڈمی کی حیثیت رکھتی ہیں ۔

(جاری ہے)

تھیٹر میں اب بڑی جدت آچکی ہے اوررقص کے بغیر ڈرامہ ایک دن نہیں چل سکتا ۔ مجھے بے شمار فلموں کی آفرز ہو رہی ہیں لیکن اگر اچھا اور معیاری کردار ملا تو غور کرونگی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے سیاست اور کھیلوں سے کوئی لگاؤنہیں ہے ، تھیٹر میری پہلی اور آخری ترجیح ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھیٹر انڈ سٹری میں تعلیم کا بڑا فقدان ہے اس شعبے میں با صلاحیت اور پڑھے لکھے افراد کو آگے آنا چاہیے تاکہ تاکہ اس فیلڈ میں مزید بہتری لائی جاسکے ۔