پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ سورن لتا کی 7ویں برسی کل منائی جائیگی

ہفتہ 7 فروری 2015 11:46

پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ سورن لتا کی 7ویں برسی کل منائی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ سورن لتا کی 7ویں برسی کل اتوار کو منائی جائے گی ۔ سورن لتا 1924ء میں را و لپنڈی کے ایک سکھ گھرانے میں پیدا ہوئیں ۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد لکھنوٴ کی موسیقی اور آرٹ اکیڈمی میں موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔ 1940ء میں ممبئی سکونت اختیار کر کے اسٹیج فنکار ہ کے طور پر فنی کیرئر کا آغاز کیا۔

ان کی پہلی فلم ”آواز “تھی جو 1942ء میں ریلیز ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے قیام پاکستان سے قبل کئی ہندی فلموں میں کام کیا اورتقسیم ہند کے بعد اپنا کیریئر چھوڑ کر پاکستان آ گئیں اور پاکستانی فلم انڈسٹری میں کام کرنے لگیں۔ انہیں فلم انڈسٹری کے بانیوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی پہلی سلور جوبلی فلم ”پھیرے “ میں اپنی اداکاری کے لاجواب جوہر دکھائے ۔انہیں فلم انڈسٹری کی ٹریجڈی کوئین یعنی ملکہ غمگین کا خطاب دیا گیا ۔سورن لتا نے 16ہندی ، 17اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا ۔ سورن لتا 8فروری 2008ء کو 83برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :