بالی ووڈ فلم ’شعلے‘ 40 سال بعد پاکستان میں نمائش کیلئے اگلے ماہ پیش کی جائیگی

ہفتہ 7 فروری 2015 12:02

بالی ووڈ فلم ’شعلے‘ 40 سال بعد پاکستان میں نمائش کیلئے اگلے ماہ پیش ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) بالی ووڈ کی کامیاب فلم شعلے40سال بعد اب پاکستان میں سلور سکرین کی زینت بنے گی۔ بڑے پردے پر کالیا،گبر اور ٹھاکر کی کہانی دیکھنے کیلئے فلمی شائقین کو اگلے ماہ تک انتظار کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم شعلے جب 1975ء میں ریلیز ہوئی تو پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگ چکی تھی لیکن اب خبر یہ ہے کہ شعلے بالآخر پاکستان آرہی ہے اور اب اگلے ماہ مارچ میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :