میونسپل کارپوریشن نے شاہ رخ خان کو گھر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا نوٹس جاری کردیا

ہفتہ 7 فروری 2015 12:06

میونسپل کارپوریشن نے شاہ رخ خان کو گھر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا نوٹس ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) بھارتی فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان کو ممبئی میونسپل کارپوریشن نے گھر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا نوٹس دیدیا۔

(جاری ہے)

ممبئی میں شاہ رخ کے بنگلے منت کے باہر قائم تجاوزات کیخلاف مقامی لوگوں نے شکایت درج کرائی تھی ۔ میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ یہ تجاوزات ٹریفک جام اور شہریوں کیلئے تنگی کا باعث بن رہی ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تجاوزات نہ ہٹائیں تو انھیں گرا دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :