لیزا ہیڈن کی تصویر پر کمال خان کا تبصرہ، دونوں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی
ہفتہ 7 فروری 2015 12:37
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) بالی ووڈ حسینہ لیزا ہیڈن نے انٹرنیٹ پر اپنی ایک خاص قسم کی تصویر بھیجی تو اداکار کمال خان عادت سے مجبور ہوکر اس پر غیر شائستہ تبصرہ کئے بغیر نہ رہ سکے اور یوں دونوں میں شدید لڑائی شروع ہوگئی جو کہ اب تک سوشل میڈیا کی دنیا میں لڑی جارہی ہے۔ فلمی جریدے ویلا پنک کے مطابق لیزا ہیڈن نے ٹوٹر پر ایک تصویر اپ لوڈ کی تھی جس میں وہ باسکٹ بال کی ٹوکری کیساتھ لٹکی نظر آتی ہیں۔
دراصل وہ فوٹو گرافر کے سامنے تصویر بنوانے کیلئے پوز بنارہی تھیں۔ لیزا کی اس تصویر پر کمال خان نے تبصرہ کیا یار لیزا ہیڈن کیا میں نیچے بیٹھ کر تمہیں دیکھ سکتا ہوں؟۔ اس فحش تبصرے پر اداکارہ مشتعل ہوگئیں اور جواباً لکھا مجھے تو پتہ چلا ہے کہ آپ پہلے ہی اس قدر گرے ہوئے ہیں کہ آپ کیلئے مزید نیچے ہونا ممکن نہیں۔(جاری ہے)
اس جواب پر کمال خان نے خاصی بے عزتی محسوس کی اور جواباً لکھا لیزا آپ نے یہ تصویر پوسٹ کی تو کیا آپ کا خیال تھا کہ لوگ آپ کی پوجا کریں گے؟ اپنے فالوورز کی تعداد دیکھو اور میرے فالوورز کی تعداد دیکھو تاکہ تمہیں پتہ چلے کہ میں کتنا بڑا سٹار ہوں۔
میرے ساتھ عزت سے بات کرو۔ ٹویٹر صارفین غیر شائستہ بیان کے بعد مغرور زبان کا استعمال دیکھ کر کمال خان کیخلاف ہوگئے ۔کمال خان اس سے پہلے شاہ رخ خان اور سوناکشی سنہا کے بارے میں بھی غیر شائستہ بیانات دیکر تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں لیکن لگتا ہے کہ اپنے سابق تجربات سے سبق سیکھنے کیلئے تیار نہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
سلمان کے گھرپرفائرنگ ، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات
-
بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں مداح
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.