ورلڈ کپ کے لیے تیار نہیں اگر سلیکٹر میدان میں بھیجیں گے تو کھیلوں گا:سعید اجمل

ہفتہ 7 فروری 2015 13:00

ورلڈ کپ کے لیے تیار نہیں اگر سلیکٹر میدان میں بھیجیں گے تو کھیلوں گا:سعید ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعید اجمل نے کہاہے کہ فی الحال وہ ورلڈ کپ کے لیے تیار نہیں ہیں لیکن اگر سلیکٹر میدان میں بھیجیں گے تو ضرور کھیلیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے بعد انہوں نے آئندہ کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہاکہ وہ ابھی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے مکمل تیار نہیں ہیں اگر سلیکٹر بورڈ کی جانب سے یا اگر کو ئی کھلاڑی ان فٹ ہوتاہے تووہ ورلڈ کپ میں ضرور حصہ لیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ ان کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اللہ ان کو کامیاب کرے اور وہ بھی بہت اچھے کھلاڑی ہیں امید ہے قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرےگی ۔سعید اجمل نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایکشن بدلنے کے لیے بہت محنت کی ہے 10سے 12ایکشن بدلنے کے بعد نیا ایکشن بنایاہے او ر اس میں مکمل گرفت حاصل کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا۔