حکومت کا ملک بھر میں صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ
ہفتہ 7 فروری 2015 13:27
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء ) حکومت نے ملک بھر میں صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعوی کیا ہے۔وزارت پانی و توانائی نے ایک بیان میں کہا 'ملک بھر میں صنعتی شعبہ کیلئے لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی'۔بیان میں بتایا گیا کہ پچھلے کچھ دنوں سے اس شعبہ کو دو گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا تھا۔وزارت کے ایک سینئر افسر نے میڈیا کو بتایا کہ اگلے ہفتے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ آٹھ سے چھ جبکہ شہروں میں چھ سے چار گھنٹوں تک محدود ہو جائے گی۔
افسر نے بتایا کہ فرنس آئل کی فراہمی میں بہتری اور مظفر آباد، حبکو اور فیصل آباد بند بجلی گھروں کے دوبارہ فعال ہونے کے بعد جمعہ کو صنعتی شعبے میں'صفر لوڈ شیڈنگ' ہوئی اس کے علاوہ پیک آوورز میں ہائیڈرو پاور ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھ کر 2000 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔(جاری ہے)
افسر نے بتایا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کے نتیجے میں پیداواری لاگت 18-16 روپے فی یونٹ تک پہنچنے کے بعد پیک آوورز میں ڈیزل پر چلنے والے دوتوانائی گھروں کو بھی استعمال میں لایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہر سال چھ ہفتوں کیلئے بند رہنے والی نہروں کے اگلے ہفتہ دوبارہ کھلنے پر ہائیڈرو پاور جنریشن بھی بہتر ہو جائے گی۔افسر نے بتایا کہ 26 دسمبر کو صوبوں کی جانب سے نہروں کی بندش کے اعلان سے پہلے ہی حکومت نے نومبر اور دسمبر میں صنعتی شعبہ کیلئے صفر لوڈ شیڈنگ برقرار رکھی تھی۔سرکاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت معاشی ترقی کے لیے اہم صنعتی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.