ورلڈ کپ ، اہم میچ سے قبل پاک بھارت ٹیموں کے اہم کھلاڑی زخمی

ہفتہ 7 فروری 2015 13:34

ورلڈ کپ ، اہم میچ سے قبل پاک بھارت ٹیموں کے اہم کھلاڑی زخمی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) کرکٹ کی عالمی جنگ سے قبل روایتی حریف پاک بھارت ٹیموں کے اہم ہتھیار زنگ آلود ہوگئے ، متبادل کھلاڑیوں کی تلاش دونوں ٹیموں کے لئے درد سر بن گئی۔ میگا ایونٹ دونوں ہی ٹیموں کے لئے کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔ مشکوک باوٴلنگ ایکشن کے شکار سعید اجمل کی قومی سکواڈ میں غیر موجودگی شاہینوں کیلئے سنگین مسئلہ تو تھا ہی ، محمد حفیظ پر پابندی سے سپن باوٴلنگ میں دم خم نہ ہونے کے برابر رہ گیا ، ٹیم کی تمام امیدیں ناتجربہ کار یاسر شاہ سے لگ گئی ہیں۔

انجری کے باعث جہاں فاسٹ باوٴلر جنید خان کا ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب چکنا چور ہوا۔ وہی پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں ایک تجربہ کار پیسر سے بھی محروم ہوئی ، متبادل کھلاڑی بلاول بھٹی کی کیوی بلے بازوں سے پٹائی کے بعد واحد ون ڈے میچ کھیلنے والے راحت علی کے نام قرعہ نکل آیا ۔

(جاری ہے)

ایسے میں محمد عرفان اور وہاب ریاض 18کروڑ عوام کی امیدوں کے محور ہیں ، لیکن تشویشناک بات یہ ہے کہ وہ دونوں بھی سو فیصد فٹ نہیں ، میگا ایونٹ پاکستان کیلئے ورلڈ کپ مہم چیلنج سے کم نہیں ہوگی۔

ادھر بھارت بھی اپنے اہم کھلاڑیوں کی انجریز کے باعث پریشانی میں مبتلا ہے۔ کمزور باوٴلنگ اٹیک کے باعث بھارتی ٹیم کو پہلے ہی تنقید کا سامنا تھا ، ایسے میں پیسر بھاونیشور کمار اور ایشانت شرما کا ان فٹ ہوجانا انڈین ٹیم کے لئے بڑا دھچکا ہے۔ بلے باز روہت شرما اور آل راوٴنڈر رویندر جدیجہ بھی فٹنس مسائل سے جھٹکارہ پانے کی جستجو میں مبتلا ہیں۔ پاکستان کیخلاف معرکے سے قبل ان کھلاڑیوں کا فٹ ہونا بھارتی ٹیم کیلئے بھی بڑا چیلنج ہوگا۔

متعلقہ عنوان :