گلو بٹ کا ہم شکل سامنے آ گیا

ہفتہ 7 فروری 2015 13:38

گلو بٹ کا ہم شکل سامنے آ گیا

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء)سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ سے شہرت پانے والے گلو بٹ کا ہم شکل سامنے آ گیا ۔ الیکشن ٹربیونل میں اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی پیش ہونے کی اطلاع پرکارکنوں کی ایک بڑی تعداد انکی آمد سے قبل ہی انکے استقبال کے لئے جمع ہو گئی تھی ۔ اس موقع پرکارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔

(جاری ہے)

استقبالی کارکنان میں گلو بٹ کا ہم شکل جسکی مونچھیں‘ قد اور جسامت گلو بٹ سے ملتی جلتی ہیں توجہ کا مرکز بنا رہا ۔ اس شخص نے اپنا نام میاں علی بتایا اور اس کا کہنا تھاکہ وہ بہت دور سے اپنے رہنما کاساتھ دینے کے لئے لاہور آیا ہے ۔یاد رہے کہ گلو بٹ کو انسداد دہشتگردی کی عداکت کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے الزام میں گیارہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔