خیرپور کنب تھانے کی حدود سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش کھیتوں سے برآمد

ہفتہ 7 فروری 2015 14:06

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) کنب تھانے کی حدود سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش کھیتوں سے ملی۔ دیہاتیوں نے لاش کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نامعلوم شقی القلب ملزمان نے اسے اغواء کرنے کے بعد تشدد کیا اور ذبح کرکے مار ڈالا۔ بعد ازاں لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ مقتول کی سناخت پھلو میرانی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد پولیس نے نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف اغواء وقتل کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔