گرین شرٹس کیلئے اچھی خبر ، آئی سی سی نے جادو گر اسپنر سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن قانونی قرار دیدیا

ہفتہ 7 فروری 2015 14:08

گرین شرٹس کیلئے اچھی خبر ، آئی سی سی نے جادو گر اسپنر سعید اجمل کا باؤلنگ ..

دوبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) اسٹار پاکستانی اسپنر سعید اجمل کا باوٴلنگ ٹیسٹ کلیئر قرار دے دیا گیا ہے اور انہیں عالمی کرکٹ میں باوٴلنگ کی اجازت دے دی گئی ہے اب پاکستانی باؤلر بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کھیلنے کے اہل قرار دے دئیے گئے ہیں۔سعید اجمل کی باوٴلنگ پر ستمبرمیں اس وقت پابندی لگائی گئی تھی جب امپائرز نے ان کا ایکشن مشکوک قرار دیا تھا۔

اس کے بعد ان کے باوٴلنگ ایکشن کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں ان کی تمام گیندیں آئی سی سی کی مقررہ حدود سے کافی حد تک متجاوز تھیں۔ آئی سی سی کے قوانین کے تحت کسی بھی باوٴلر کو اپنے بازو کا 15 ڈگری سے زیادہ خم دینے کی اجازت نہیں۔چند ہفتے پہلے ان کا باوٴلنگ ٹیسٹ لیا گیا تھا اور امید تھی کہ وہ باوٴلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کلیئر کر لیں گیا ا جمل کا بی سی سی آئی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز نے معائنہ کیا تھا جس میں انہوں نے 36 مختلف قسم کی گیندیں کروا کر اپنا ایکشن کلیئر کیا چنئی لیب میں کام کرنے والے کوچزنے کہا تھا کہ آف اسپنر کے ایکشن میں واضح تبدیلی دیکھی گئی،ان کا بایاں پاؤں گراؤنڈ میں رکھنے کا انداز اور بازو کا گھماؤ درست نظر آیا ہے اس رپورٹ کی روشنی میں آئی سی سی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اجمل نے باوٴلنگ ایکشن ٹھیک کر لیا ہے اور انہیں عالمی کرکٹ میں باوٴلنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اجمل کا باوٴلنگ ایکشن تو کلیئر ہو گیا لیکن اس کے باوجود ان کی ورلڈ کپ میں شمولیت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ نئے ایکشن کی منظوری کے بعد سعید اجمل کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم کی دعاؤں اور اللہ کی کرم نوازی سے ان کا ایکشن کلیئر ہو گیا ہے جس پر وہ اللہ کی ذات اور پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں۔میرے ساتھ اللہ کی مہربانی اور والدین کی دعائیں میرے ساتھ ہیں۔

ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد نے میری باؤلنگ ایکشن ٹھیک کرانے پر بہت محنت کی پی سی بی نے بھی میرے لئے بہت محنت کی جس پر ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں سعید اجمل نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار نہیں ہیں لیکن اگر پی سی بی نے ان کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنے پر زور دیا تو وہ میگا ایونٹ میں شمولیت کو اپنا اعزاز سمجھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باؤلنگ ایکشن کلیئر ہونے کی خبر سن کر آواز فرط جذبات سے بھرا گئی اور آنسو نکل آئے میں اپنے چاہنے والوں کا کا بے حد شکر گزار ہوں کہ مشکل وقت میں انہوں نے میرا ساتھ دیا ۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا تھا کہ سعید اجمل نے بذات خود ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔اجمل نے اس فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ابھی اپنی باوٴلنگ میں مزید بہتری درکار ہے لہٰذا وہ ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں۔اجمل نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں وہ پہلے کی طرح پاکستان کے لیے عمدہ کارکردگی دکھا سکیں اور اسکے لیے انہیں میچ پریکٹس درکار ہے لہٰذا وہ ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے سکتے۔

واضح رہے سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن پر امپائرز نے اعتراض کیا تھا کہ باؤلنگ اور خاص طور پر ان کی دوسرا ڈلیوری کے دوران ان کا بازو پندرہ ڈگری سے زائد خم کھاتا ہے جو آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی ہے ، اس لئے ان پر بین الاقوامی میچز میں باؤلنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ، سعید اجمل نے اس کے بعد سابق آف سپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ ایکشن میں بہتری کیلئے کام کیا اور پھر وہ آئی سی سی ماہرین کی نگرانی میں چنائی میں باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے کیلئے روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے سخت ٹریننگ کے بعد ٹیسٹ دیا جس میں انہیں کلئیر قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :