Live Updates

پچاس سال پہلے ان کے منہ پرغلطی سے ہاکی لگ گئی تھی ،عمران خان آج بھی بات دل میں لیے بیٹھے ہیں :ایاز صادق

ہفتہ 7 فروری 2015 14:50

پچاس سال پہلے ان کے منہ پرغلطی سے ہاکی لگ گئی تھی ،عمران خان آج بھی بات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء) قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہاہے کہ این اے 122میں دھاندلی کیس کا فیصلہ ثبوت اور شواہد کی بنا پر ہوگا خواہشات کی بنیاد پر نہیں ۔الیکشن ٹریبونل کے سامنے بیان قلمبند کروانے کے بعد ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 1964میں ہاکی کھیلتے ہوئے ایک چھوٹے سے بچے سے غلطی سے عمران خان نیازی کے گال پر ہاکی لگ گئی تھی جس سے ان کے منہ سے خون بھی نکل آیا تھا لیکن انہیں امید نہیں تھی کہ پچاس سال بعد بھی عمران خان وہ بات دل میں رکھ کر بیٹھیں ہیں ۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس منصب پر فائز ہیں اس کی غیر جانبداری اورعزت ان پر فرض ہے اور اسے وہ نبھارہے ہیں اور نبھاتے رہیں گے،اللہ نے چاہا تو 2018تک سپیکر کے فرائض انجا م دیتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ وہ کوئی بھی ایسی بات نہیں کرنا چاہتے جس کی وجہ سے اگرکبھی عمران خان نے ساتھا آمنا سامنا ہو تو وہ نظری چرا کر وہا ں سے گزریں لیکن وہ وہ ایک سوال کرنا چاہتے ہیں کہ 128دن تک ان کا میڈیا ٹرائل چلتارہا ،کردار کشی کی گئی جبکہ ان کیخلاف دھاندلی کا ایک بھی ثبوت نہیں پیش کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ پٹیشن دائر کر دی ہے جہاں سے انہیں انصاف ملے گا اور کیونکہ دھاندلی کا فیصلہ نہ تو انہوں نے کرنا ہے اور نہ ہی عمران خان صاحب نے کرناہے بلکہ فیصلہ جسٹس کاظم علی نے کرنا ہے اور وہ بھی خواہشات کی بنا پر نہیں بلکہ شواہد اورثبوت کی بنا پر کرناہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :