سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دئیے جانے کے بعد ثقلین مشتاق اور دیگر سے ٹیلیفونک رابطے ،خصوصی شکریہ ادا کیا

ہفتہ 7 فروری 2015 15:20

سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دئیے جانے کے بعد ثقلین مشتاق اور ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے آئی سی سی کی طرف سے بالنگ ایکشن کلیئر قرار دئیے جانے کے بعد اپنے کوچز ، چیئرمین پی سی بی اور دیگر کو ٹیلیفونک کر کے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور انکی طرف سے مبارکباد کے پیغامات وصول کئے ۔ ذرائع کے مطابق سعید اجمل نے بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان سمیت دیگر ذمہ داران کو بھی فون کیا اور مشکل وقت میں بورڈ کی طرف سے ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے سعید اجمل کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا ۔سعید اجمل نے بالنگ ایکشن کی درستگی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سابق سپنر ثقلین مشتاق کو بھی ٹیلیفون کر کے ان کا شکریہ ادا کیا ۔جسکے جواب میں سابق سپنر نے سعید اجمل کو مبارکباد اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ سعید اجمل نے مشتاق احمد‘ محمد اکرم اور بالنگ ایکشن کی درستگی میں عملی تعاون کرنے والے دیگر سٹاف کو بھی ٹیلیفون کئے اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعید اجمل ان تمام شخصیات سے ملاقاتیں کر کے بھی ان کا شکریہ ادا کریں گے۔