ہیٹی ‘پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے ‘حکومت کے خلاف شدید احتجاج

ہفتہ 7 فروری 2015 15:21

ہیٹی ‘پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے ‘حکومت ..

پورٹ او پرنس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) کریبین ملک ہیٹی میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں پیڑول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ لوگوں نے سڑکوں پر مارچ کیا اور فوری طور پر پیڑول کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا۔ صدارتی محل کے سامنے بھی مظاہرہ کیا گیا اور ٹائر جلائے گئے ‘مظاہرین کی جانب سے صدر مارٹلے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :