سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن کلیئر ہونا خوش آئند ہے ، ورلڈ کپ میں شرکت کرنی چاہیے ،محمد یوسف

ہفتہ 7 فروری 2015 16:01

سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن کلیئر ہونا خوش آئند ہے ، ورلڈ کپ میں شرکت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن درست ہونا خوش آئند ہے ، انہیں ورلڈ کپ میں شرکت کرنی چاہیے ، ٹیم کیلئے مفید ہونگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو اپنی بیٹنگ میں ٹھہراؤ لا کر ٹیم کیلئے رنز کرنے ہونگے اسی صورت میں وہ میچ ونر بن سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اپنی باؤلنگ سے بھی وہ پاکستان کیلئے بہتر نتائج دے سکتے ہیں ۔ محمد یوسف نے کہا کہ سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن کلیئر ہونا پاکستان کیلئے ایک اچھی خبر ہے سعید اجمل کو ورلڈ کپ میں شامل ہونا چاہیے وہ پاکستان کیلئے کی رول ادا کرسکتے ہیں اس کی شمولیت سے پاکستان کے باؤلنگ اٹیک پر پریشر کم ہوگا