نیشنل ڈیٹا بیس ا ینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے مزید پانچ سو افغان مہاجرین کے شناختی کارڈز کو منسوخ کر دیا

ہفتہ 7 فروری 2015 16:14

نیشنل ڈیٹا بیس ا ینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے مزید پانچ سو افغان مہاجرین ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) نیشنل ڈیٹا بیس ا ینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے مزید پانچ سو افغان مہاجرین کے شناختی کارڈز کو منسوخ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ شناختی کارڈ بنانے میں مدد دینے والے نادرا کے ڈیلی ویجیز ملازمین کو برطرف کرنے اور تصدیق کرنے والے ناظمین کونسلرز اور سرکاری ملازمین کی گرفتاری کو حتمی شکل دیدیا گیا ہے نادرا کے ذرائع کے مطابق سابق دور میں نادرا ، سابق ناظمین ، کونسلرز ، سرکاری ملازمین کی ملی بھگت سے جعلی شناختی کارڈز افغان مہاجرین کو جاری کئے گئے ہیں افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ ز کے بارے میں چھان بین کے لئے نادرا میں خصوصی سنٹرز قائم کیا گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک پانچ سو سے زائد شناختی کارڈ ز کو منسوخ ، بلاک یا مشتبہ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ان کے بعد ان کے شناختی کارڈ ز اور پاسپورٹس کو بھی بلاک کردیا جائے گا ۔ پشاور کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع سے بننے والے شناختی کارڈ کو بھی منسوخ کرنے کا سلسلہ آئندہ دو روز میں شروع کر دیا جائے گا ۔ جبکہ نادرا حکام نے اب تک مشتبہ 35ہزار سے زائد شناختی کارڈوں کو واچ لسٹ میں شامل کیا ہے جن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ تاہم نادرا انتظامیہ نے ا س سے لاعلمی کا اظہار رکرتے ہو ئے اس کی تردید کی ہے ۔