ٹنڈومحمدخان کے قریبی گاؤں نور محمد گوپانگ کی ایک اوطاق میں اچانک آگ لگ گئی،سامان خاکستر

ہفتہ 7 فروری 2015 16:48

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء)ٹنڈومحمدخان کے قریبی گاؤں نور محمد گوپانگ کی ایک اوطاق میں اچانک آگ لگ گئی ،جس کی نتیجے میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا ، اطلاع ملنے پر گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا جبکہ آگ بھجاتے ہوئے مولوی امام ڈنو شدید زخمی ہوگئے ۔