جئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن ٹنڈومحمدخان کی جانب سے شہید بینظیر یونیورسٹی نواب شاہ کے وی سی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 7 فروری 2015 16:48

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) جئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن ٹنڈومحمدخان کی جانب سے شہید بینظیر یونیورسٹی نواب شاہ کے وی سی کیخلاف گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا ، اس موقع پر ضلعی صدر جواد حسین سومرو ، فہیم بھٹی ، اکبر ہالیپوٹا ، جسقم کے ضلعی رہنماء ظہور ہالیپوٹااور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نواب شاہ کے وی سی نے کرپشن کی انتہا کردی ہے ، جس کی وجہ سے یونیورسٹی کا ماحول خراب ہورہا ہے اور تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ یونیورسٹی کے وی سی کو فوری طور پر ہٹایا جائے دیگر صورت احتجاجی تحریک چلائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :