ایپکس کمیٹیوں نے دہشت گردی کے 12مقدمات فوجی عدالتوں کو بھجوا دیے ہیں:آئی ایس پی آر

ہفتہ 7 فروری 2015 17:07

ایپکس کمیٹیوں نے دہشت گردی کے 12مقدمات فوجی عدالتوں کو بھجوا دیے ہیں:آئی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء) اپیکس کمیٹیوں نے دہشت گردی کے 12منظور شدہ مقدمات فوجی عدالتوں کو بھجوا دیے گئے ہیں ۔فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نے کہاہے کہ صوبائی ایپکس کمیٹیوں سے منظور شدہ دہشت گر دی کے مقدمات ملٹری کورٹس کو مقدمات موصول ہو گئے ہیں او رپہلے مرحلے میں ابتدائی طورپر 12مقدمات کی ملٹری کورٹس میں سماعت ہو گی۔

(جاری ہے)

پنجاب میں تین ،کے پی کے میں تین ،صوبہ سندھ میں دو اور بلوچستان میں ایک ملٹری کورٹ قائم کی گئی ہے جہاں وزرات داخلہ کی جانب سے سکرونٹی کا عمل پورا کرنے کے بعد بھیجے گئے مقدمات چلائے جائیں گےاور لیگل پراسس مکمل ہونے کے بعد مقدمات کی ملٹری کورٹس میں سماعت شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :