آرمی پبلک سکول میں زخمی ہونیوالے طالبعلم کا برطانیہ میں علاج پھر لٹک گیا

ہفتہ 7 فروری 2015 17:43

آرمی پبلک سکول میں زخمی ہونیوالے طالبعلم کا برطانیہ میں علاج پھر لٹک ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) آرمی پبلک سکول میں زخمی ہونیوالے طالبعلم کا برطانیہ میں علاج کا معاملہ پھر لٹک گیا ۔ وزیراعظم ہاؤس حکام فون کا جواب بھی نہیں دے رہے ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے دو دن میں برطانیہ کے ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز پشاور میں آرمی پبلک سکول میں زخمی ہونیوالے طالبعلم کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کا علاج برطانیہ جا کر کروانے کا عمل پھر سے لٹک گیا ہے وزیراعظم کے ترجمان نے کل صرف ویزے دیئے ہیں ٹکٹ ابھی تک مہیا نہیں کی گئی اور وزیراعظم ہاؤس حکام فون کا جواب بھی نہیں دے رہے ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے دو دن میں برطانیہ کے ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا