ڈہرکی میں تعلیم کے دشمنوں نے ایک اور اسکول کو زمین بوس کر دیا

ہفتہ 7 فروری 2015 19:25

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء ) ڈہرکی میں تعلیم کے دشمنوں نے ایک اور اسکول کو زمین بوس کر دیا ، اسکول کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کے لیئے رات کی تاریکی میں اسکول کا نام و نشان ختم ،انتظامیہ کے کانوں پر جوں بھی نہ رینگی ،کل تک بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے والا ادارہ موہن جو دڑو میں تبدیل کر دیا گیا ،اپنے گھر کو کشادہ کرنے کے لیئے با اثر پٹواری نے 200 سے زائد طالب علموں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دیر گئے ڈہرکی کے نواحی علاقے باہو کانجو میں با اثر پٹواری نے اپنے گھر کو کشادہ کرنے کے لیئے 20 سے زائد افراد افراد کے ہمراہ تین سال قبل تعمیر ہونے والا اسکول زمین بوس کر دیا اور اسکول کی عمارت سے نکلنے والا ملبہ اپنے گھر لے گیا اس سلسلے میں جب علاقہ مکینوں نے میڈیا کو اطلاع دی تو میڈیا کے پہنچنے پر تعلیم دشمن فرار ہو گئے ،عینی شاہدین مقامی افراد نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ با اثر پٹواری اپنے زاتی گھر کو کشادہ کرنے کے لیئے کافی عرصے سے پرائمری اسکول باہو کانجو پر قبضہ کرنے کا کہتا رہتا تھا جس پر گاؤں کے معززین کے سخت احتجاج کے بعد معاملہ چپ ہو گیا تھا انہوں نے کہا کہ با اثر پٹواری فرید کانجو کے اسکول پر قبضہ کرنے کی اطلاع ای ڈی او تعلیم کو بھی کی تھی لیکن ای ڈی او ایجوکیشن نے ہماری ایک نہ سنی انہوں نے کہا کہ با اثر پٹواری فرید کانجو نے محکمہ تعلیم کے افسران کو راضی کرنے کے بعد رات دیر گئے اپنے 20 سے زائد افراد لیکر اسکول کی بلڈنگ کو زمین بوس کر دیا اور اسکول کا سارا ملبہ اٹھا کر اپنے گھر لے گیا جس کی وجہ سے 200 سے زائد طلبہ کا مستقبل تباہ ہو گیا ہے واضع رہے کہ با اثر قبضہ مافیا کی جانب سے شہر میں درجنوں قبضے کرنے کے بعد درسگاہوں کی عمارتوں کو منہدم کر نے کا تیسرا واقع ہے اس سے قبل گاؤں عبدالمالک سمیجو ،اور بشیر کالونی پرائمری اسکول کے بعد گاؤں باہو کانجو میں سینکڑو بچوں کی تعلیم کو تباہ کر دیا گیا ہے اور معصوم بچے اسکول نہ ہونے کی وجہ سے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جس کے مد نظر محکمہ تعلیم کے افسران مجرمانہ خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں دوسری جانب ڈی او ڈہرکی احمد دین میرانی نے کہا کہ مجھے اسکول کی عمارت پر قبضہ کرنے کی کوئی خبر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ اسکول کی بلڈنگ توڑنے کا کیس داخل کروا سکتا ہوں دوسری جانب تعلیم بچاؤ کمیٹی کے رہنماء استاد رشید احمد بھٹو ،دین محمد اور دیگر نے کہا کہ اسکولوں کی بلڈنگیں منہدم کروانے میں ڈی او احمد دین میرانی خود ملوث ہے جو چند ہزار روپوں کی لالچ میں سینکڑوں بچوں کا مستقبل تباہ کر رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ با اثر پٹواری فرید کانجو کے خلاف کیس داخل کر کے اسکول سے قبضہ ختم کرایا جائے ،ادھر پٹواری فرید کانجو نے اپنا مئوقف دیتے ہوئے کہا کہ اسکول کے برابر سے ایک واٹر کورس تھا جس کی وجہ سے اسکول کی عمارت خود گر گئی ہے انہوں نے کہا کہ مجھ پر لگنے والا الزام جھوٹا ہے ۔

متعلقہ عنوان :