قومی کرکٹ ٹیم کسی بھی ٹیم کو کسی بھی وقت مشکل میں ڈال سکتی ہے :مصباح الحق

اتوار 8 فروری 2015 11:11

قومی کرکٹ ٹیم کسی بھی ٹیم کو کسی بھی وقت مشکل میں ڈال سکتی ہے :مصباح ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8فروری۔2015ء) قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ سعید اجمل کے لیے ورلڈ کپ کھیلنے کافیصلہ کافی مشکل ہے انہیں ابھی خود یقین نہیں ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کاکہنا تھا کہ حال ہی میں ٹیم کی کارگردگی اچھی نہیں رہی لیکن وہ اپنی ٹیم سے پر عزم ہے کیونکہ قومی ٹیم کسی بھی وقت کسی بھی ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جنید خان کی انجری سے ٹیم کا بڑا نقصان ہوا ہے لیکن ایک بار جیت کا سلسلہ شروع ہو گیا تو کارگردگی بہتر ہوتی چلی جائے گی کوشش یہی ہے کہ ٹیم خراب کارگردگی کے تسلسل کو توڑے۔ان کا کہنا تھا سعید اجمل نے معطلی کے بعد بالکل کرکٹ نہیں کھیلی اس لیے ورلڈ کپ کھیلنے کافیصلہ ان کے لیے مشکل ہے ۔

متعلقہ عنوان :