رکشہ جاپان میں ایجاد اور انگریز نے ہندوستان میں عام کیا،رپورٹ

اتوار 8 فروری 2015 13:40

رکشہ جاپان میں ایجاد اور انگریز نے ہندوستان میں عام کیا،رپورٹ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) عام آدمی کی سواری رکشہ جاپان کی ایجاد ہے‘ 1872ء میں بھی جاپان میں 40 ہزار رکشہ موجود تھے‘ رکشہ ہندوستان پہنچا تو یہاں انگریز اشرافیہ اسے سفر کیلئے دیگر سواریوں پر ترجیح دیتی رہی‘ آج پاکستان کا شاید ہی کوئی شہر ہو جہاں رکشہ موجود نہ ہو۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت 55 لاکھ سے زائد رکشے ہیں۔

1880ء کے لگ بھگ شملہ میں رکشوں کا تذکرہ ملتا ہے۔ 1938ء میں ڈھاکہ میں کل 6 رکشے تھے تاہم 2000ء تک رکشوں کی تعداد 4 لاکھ تک پہنچ گئی۔ پاکستان میں کراچی‘ لاہور‘ پشاور‘ کوئٹہ‘ فیصل آباد اور راولپنڈی کو رکشوں کی جنت کہا جاتا ہے۔ آٹو رکشے‘ فور سٹروک رکشے‘ سی این جی رکشے اور اب بجلی سے چلنے والے رکشے بھی مارکیٹ میں آچکے ہیں۔