پشاور،آرمی پبلک سکول کادہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والا بچہ احمد نواز کی فیملی 12 فروری کو برطانیہ جائیگی

اتوار 8 فروری 2015 20:00

پشاور،آرمی پبلک سکول کادہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والا بچہ احمد ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 8فروری۔2015ء) احمد نواز کی فیملی 12 فروری کو برطانیہ جائیگی آرمی پبلک اسکول کے زخمی بچے احمد نواز اور اس کے اہلخانہ کے برطانیہ کے ٹکٹ بھی کنفرم ہوگئے، احمد نواز 12 فروری کو اہلخانہ سمیت برطانیہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

آرمی پبلک اسکول کے زخمی طالبعلم احمد نوازکو مرکزی حکومت نے علاج کیلئے برطانیہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، تین روز پہلے احمد نواز اور اس کے اہلخانہ کو برطانوی سفارتخانے سے ویزہ ملنے کی خبر بھی سب سے پہلے دنیا نیوز نے نشر کی تھی۔

گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر مصدق ملک نے احمد نواز اور اس کے اہلخانہ کے ویزے ان کے گھر پہنچائے تھے اور وعدہ کیا تھا کہ اگلے دو روز میں ان کی روانگی کیلئے ٹکٹس بھی کنفرم ہوجائیں گے، 12 فروری کو اہل خانہ سمیت احمد نواز کی برطانیہ روانگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ نمبرPK-0791سے احمد نواز اور اس کے اہل خانہ 12 فروری کو دوپہر 3 بجے برطانیہ روانہ ہوں گے۔