پنجاب بھر پولیس اسٹیشنز کو ویڈیو لنک کیساتھ منسوب کرنے کا کام شروع ،ڈویژنل سطح کے ہیڈ کوارٹرز کے تھانوں کے لئے آئندہ بجٹ میں خصوصی فنڈ مختص کرنے کی سفارش

اتوار 8 فروری 2015 20:57

پنجاب بھر پولیس اسٹیشنز کو ویڈیو لنک کیساتھ منسوب کرنے کا کام شروع ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 8فروری۔2015ء) پنجاب بھر کے پولیس اسٹیشنز میں تعینات ایس ایچ اوز ‘ منشی صاحبان کے جھوٹ بولنے کی گنجائش ختم کرنے کے لئے محکمہ داخلہ کی نئی سیکورٹی پلاننگ تیار۔

(جاری ہے)

سیکورٹی پالننگ کے تحت پنجاب بھر پولیس اسٹیشنز کو ویڈیو لنک کیساتھ منسوب کرنے کا کام شروع کرنے کے لئے سمری تیار کی گئی ہے جس کے مطابق تھانوں میں نقل و حمل کا بھی براہ راست پتہ چلتا جائیگا پہلے مرحلہ میں لاہور کے تھانوں کو ویڈیو لنک کیساتھ منسلک کیا جائیگا جس کے بعد ڈویژنل سطح کے ہیڈ کوارٹرز کے تھانوں کو ویڈیو لنک کیساتھ منسلک کرنے کیلئے کام شروع کیا جائیگا اور آئندہ بجٹ میں اس ضمن میں خصوصی فنڈ بھی مختص کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :