ورلڈ کپ2015ء کے وارم اپ میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کے 20اوور مکمل

پیر 9 فروری 2015 10:38

ورلڈ کپ2015ء کے وارم اپ میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کے 20اوور مکمل

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) ورلڈ کپ2015ء کے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جس میں بنگلہ دیش نے 21اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر68رنز بنا لئے ہیں بنگلہ دیش کے کھلاڑی تمیم اقبال 28اورمحمداللہ 26رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انعام الحق صفر پر سہیل خان اور مومن الحق 7رنز بنا کر حارث سہیل کی بال کا نشانہ بنے پاکستانی ٹیم میں کپتان مصباح الحق،شاہد آفریدی،یونس خان،احمد شہزاد،عمراکمل،محمد عرفان،احسان عادل،حارث سہیل، سرفرازاحمد،صہیب مقصود، وہاب ریاض ،سہیل خان ،یاسر شاہ،اورناصر جمشید شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیش میں کپتان مشرف مرتضیٰ، انعام الحق، یاسر عرفات سنی، الامین حسین، مشفق الرحیم ، ناصر حسین، روبیل حسین،شکیب الحسن، سومی سرکار، تمیم اقبال شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے 12,12کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :