آئی ڈی پیز کاوفاقی حکومت سے واپسی اور بحالی کا مطالبہ

پیر 9 فروری 2015 10:41

آئی ڈی پیز کاوفاقی حکومت سے واپسی اور بحالی کا مطالبہ

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء)خیبر ایجنسی کےوادی تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے سیکڑوں خاندانوں نے وفاقی حکومت سے اپنی واپسی اور بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ تحصیل جمرود کے علاقہ غنڈی میں نقل مکانی کرنے والےوادی تیراہ کوکی خیل کے سیکڑوں خاندانوں کے قائدین نے جرگہ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

جرگہ میں مقررین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا 2011میں شدت پسندوں کے باعث نقل مکانی کی ،تاہم اب تک انہیں رجسٹریشن نہیں ملی جو کہ سیکڑوں خاندانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ مقررین نے دھمکی دی کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر آئی ڈی پیز کی بحالی کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو وہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔