ہالی ووڈ تھرلر فلم” کٹ بینک “کا نیا ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا

پیر 9 فروری 2015 11:25

ہالی ووڈ تھرلر فلم” کٹ بینک “کا نیا ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) ہالی ووڈ تھرلر فلم ”کٹ بینک“ کا نیا ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا،ہالی ووڈ فلم کٹ بینک کا نیا ٹریلر مداحوں کے دلوں پرراج کررہا ہے،جس میں ایڈونچر کے بے شمار رنگ دیکھنے کو ملیں گے،فلم حالات سے مایوس نوجوان کی کہانی پر مبنی ہے جو ہائی اسکول میں فٹبال کے سپر اسٹارسے بنتا ہے مکینک،اپنی زندگی کو بدلنے کیلئے نوجوان اپنا گھر بار چھوڑ دیتا ہے اور پھر کئی واقعات پیش آتے ہیں جو اس کی زندگی کو بدل دیتے ہیں،تھرل سے بھرپور فلم کئی فلم فیسٹیول میں پیش کی جاچکی ہے،فلم کٹ بینک 30 مارچ کو آئس لینڈ جبکہ تین اپریل کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔