فرح خان اب کُکرشوکریں گی

پیر 9 فروری 2015 11:26

فرح خان اب کُکرشوکریں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء)کچھ لوگوں میں ٹیلنٹ کی بھر مار ہوتی ہے اب فرح خان کو ہی لے لیجیے کوریو گرافی سے ڈائریکشن، ڈائریکشن سے ریئلٹی شوز اور اب وہ کیا کرنے والی ہیں اس کا آپ کچھ اندازہ لگا سکتے ہیں۔خبر ہے کہ اب فرح خان ایک ککری شو کرنے والی ہیں۔

(جاری ہے)

اس شو کی تفصیلات تو ابھی منظر عام پر نہیں آ سکی ہیں البتہ اتنا پتہ چلا ہے کہ یہ شو فروری کے اواخر میں آنے والا ہے۔مطلب یہ کہ اب فرح ایک نئے ٹیلنٹ کا مظاہر کرنے والی ہیں، وہ بھی کھانا پکا کر۔فرح کا کہنا ہے کہ فلم’ ’ہیپی نیو ایئر“ کے بعد اب انھوں نے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ وہ اپنے بچوں پر دھیان دے سکیں۔