آدیتہ پنجولی نے اپنی سوانح عمری لکھنے کا فیصلہ کر لیا

پیر 9 فروری 2015 11:29

آدیتہ پنجولی نے اپنی سوانح عمری لکھنے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء)بالی وڈ میں اکثر سینئر لوگوں کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملتا ہے۔اب اداکار آدتیہ پنچولی اس زمرے میں تو آتے نہیں تو انھوں نے سوچا کہ کیوں نہ اپنی سوانح عمری ہی لکھ ڈالیں۔ آدتیہ پنچولی اس کتاب میں اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات کا بھی ذکر کریں گے۔دوسرے لفظوں میں اپنی سوانح عمری کو چٹپٹا بنانے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

خبر کے مطابق جب کنگنا بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کر رہی تھیں تب آدتیہ پنچولی کے ساتھ ان کی دوستی تھی۔جس کی وجہ سے مبینہ طور پر آدتیہ اور ان کی بیوی زرینہ وہاب کے درمیان اختلافات بھی ہو گئے تھے۔کچھ دنوں پہلے ایک پریس کانفرنس کے دوران جب کنگنا سے آدتیہ پنچولی کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا تھا، ’ہم دونوں کے درمیان اب کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایک وقت تھا جب ہم ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتے تھے۔ میں ان سے کافی باتیں بھی کیا کرتی تھی، لیکن اب ایسا کچھ نہیں ہے۔کنگنا کچھ تو ہوگا جس پر سے آدتیہ پردہ اٹھانے والے ہیں سو آپ تیار رہیں۔