رنبیر کپور نے کھل کرکترینہ سے منگنی کی اطلاعات کو مستردکردیا
پیر 9 فروری 2015 11:34
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء)رنبیر کپور نے پہلی بار کھل کر بولی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف سے منگنی کی اطلاعات کو مسترد کردیا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور نے کہا ہے کہ میں نے ابھی کوئی منگنی نہیں کی اور نہ ہی میری زندگی ابھی اس مقام پر پہنچی ہے جب شادی کے بارے میں سوچا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری شدت سے خواہش ہے کہ میڈیا اس طرح کی افواہوں کو نہ پھیلائیں اور ایسا حقیقت میں ہونے تک انتظار کریں۔
رنبیر کا کہنا تھا کہ وہ وہ اپنی نجی زندگی کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں اور فلمی دنیا سے الگ اپنی زندگی جینا چاہتا ہوں جو کہ عوام کی نظروں سے دور ہو، تاہم جب بھی میری منگنی ہوگی میں اسے چھپاؤں گا نہیں۔بولی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ میں بھی خاندان اور بچے چاہتا ہوں تو جب بھی میری منگنی ہوگی تو میں ضرور اس کا اعلان کروں گا۔(جاری ہے)
دوسری جانب رنبیر کپور نے یہ اعتراف کرتے ہوئے کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا کہ ان میں لکھنے کی صلاحیت بالکل بھی نہیں۔
ایک تقریب کے دوران رنبیر کپور نے کہا کہ مجھ میں لکھنے کی صلاحیت نہیں اور نہ ہی میں گا سکتا ہوں یہ ٹیلنٹ تو قدرتی کا تحفہ ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ زندگی میں رومانس کو پیشگی پلان نہیں کیا جاسکتا بلکہ ہر چیز میں رومان ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ رنبیر کپور کی نئی فلم” روئے“ 13 فروری کو ہندوستان سمیت پوری دنیا میں ریلیز کی جارہی ہے جس میں وہ ارجن رامپال اور جیکولین فرنینڈس کے ہمراہ نظر آئیں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.