پریانکا پہلی بار اب اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

پیر 9 فروری 2015 11:40

پریانکا پہلی بار اب اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء)پریانکا چوپڑا ویسے تو فلموں میں اداکاری کے ذریعے دیکھنے والوں پر جادو طاری کرتی نظر آتی ہیں مگر اب وہ بولی وڈ میں اپنے نئے کیرئیر کا بھی آغاز کرنے والی ہیں اور وہ ہے پس پردہ گلوکاری۔انڈین میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا فرحان اختر کے ساتھ مل کر بالی ووڈ میں گلوکاری کا ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پریانکا نے فلم” دل دھڑکنے دو“ کے لیے بطور پلے بیک سنگر ایک گانا ریکارڈ کرایا ہے۔فرحان اختر پروڈکشن کی اس فلم کی ہدایات زویا اختر دے رہی ہیں جبکہ کاسٹ میں پریانکا کے ساتھ فرحان اختر اور انوشکا شرما اور رنویر سنگھ نمایاں ہیں۔مگر سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا نے اس میں گانا اپنے کردار کے لیے نہیں بلکہ انوشکا شرما کے لیے گایا ہے۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا گلوکاری کی دنیا میں پہلے ہی اپنا نام بناچکی ہے تاہم یہ پہلی بار ہوگا کہ وہ کسی فلم کے لیے اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔