ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہونے میں 4دن باقی رہ گئے ‘بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی

پیر 9 فروری 2015 11:50

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہونے میں 4دن باقی رہ گئے ‘بھارتی ٹیم ٹائٹل ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 14 فروری کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ایک ساتھ شروع ہوگاانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مطابق کرکٹ پر آئندہ چار سال جو بھی ٹیم حکمرانی کریگی اس پر انعامات کی بارش ہوگی۔

تمام ٹیموں نے کرکٹ کے بڑے معرکے کیلئے بڑے بڑے خواب سجالئے ہیں ‘ 2015ء ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو آئی سی سی 48 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دیگا رنر اپ کو 25 لاکھ سیمی فائنلز میں ہارنے والی ٹیموں کو سات لاکھ 66 ہزار اور کوارٹر فائنلسٹ کو تین لاکھ 83 ہزار ڈالر ملیں گے ۔ ورلڈ کپ ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کا آغاز14 فروری کو گروپ اے کی ٹیم سری لنکا اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔گروپ بی میں پاکستان اور بھارت اپنے سفر کا آغاز 15 فروری کو ایک دوسرے کے خلاف ایڈیلیڈ اوول گراوٴنڈ میں میچ سے کریں گے ون ڈے کرکٹ کے میگا ایونٹ 2015ء میں 37 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ اس ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ممالک مشترکہ طور پر کریں گے۔

شائقین 15 فروری کو کھیلے جانے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلے کو بھی فلڈ لائٹس میں دیکھ سکیں گے۔ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کل 42 میچز میں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا اور ہر ٹیم ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائے گی۔ ورلڈ کپ کے تمام کوارٹر فائنل میچز بھی ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ میگا ایونٹ میں آسٹریلیا 26 جبکہ نیوزی لینڈ 23 میچز کی میزبانی کریگا، میگا ایونٹ کے مین راؤنڈ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائیگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا، میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :