ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقاریب 12 فروری کو میلبورن اور کرائسٹ چرچ میں ہوں گی

پیر 9 فروری 2015 11:51

ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقاریب 12 فروری کو میلبورن اور کرائسٹ چرچ ..

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء)آئی سی سی ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقاریب 12 فروری کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہوں گی، دو روز بعد میگا ایونٹ کا با ضابطہ آغاز ہو گا، ابتدائی روز نیوزی لینڈ کا مقابلہ سری لنکا اور آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہے ہیں اور بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی آسٹریلیا میں عالمی کپ کی افتتاحی تقریب میلبورن اور نیوزی لینڈ میں تقریب کرائسٹ چرچ میں سجے گی۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ میلبورن میں شیڈول افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں 15 فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔