ڈکیتی مگرانوکھے ہتھیار سے

پیر 9 فروری 2015 12:01

ڈکیتی مگرانوکھے ہتھیار سے

شارلٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) نارتھ کیرولینا میں ایک عورت نے آدمی سے رقم چھینے کے لیے اس کی آنکھوں پر مرچوں کا سپرے کر دیا۔ گتھم گتھا ہونے پر آدمی نے سپرے چھین کر عورت کی آنکھوں میں ہی ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق 30 سالہ مائیکل ولسن گھر آیا تو گھر کےباہر میں چھ فٹ لمبی عورت نے اس سے رقم کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

رقم دینے سے انکار کرنے پر عورت نے پرس سے مرچوں کا سپرے نکال کر مائیکل کی آنکھوں پر چھڑک دیا اور پیسے چھینے کی کوشش کی۔

مائیکل نے اس عورت سے سپرے چھین کر اس عورت کی آنکھوںمیں ہی ڈال دیا، مگر عورت پھر بھی حیرت انگیز طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ مائیکل کا خیال ہے کہ اس عورت کے ساتھ اس کا کوئی ساتھی تھا جس نے اسے فرار ہونے میں مدد دی۔ پولیس نے مائیکل کی رپورٹ پر ایک مشکوک عورت کو پکڑا بھی مگر شناخت پریڈ میں مائیکل نے کہا کہ یہ وہ عورت نہیں ہے۔ پولیس ابھی بھی اس عورت کی تلاش میں ہے۔