وار م اپ میچ ، بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کیخلاف 246رنز پر ڈھیر

پیر 9 فروری 2015 12:13

وار م اپ میچ ، بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کیخلاف 246رنز پر ڈھیر

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کے خلاف 246رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی ہے ۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد اسکی پوری ٹیم 49.5اوورزمیں 246پر پوویلین لوٹ گئی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی جانب سے محموداللہ نے 83،تمیم اقبال نے 81،شکیب الحسن نے 31اور سومیا سرکار 15رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔پاکستانی کی جانب سے دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے 5،یاسر شاہ نے 2جبکہ سہیل خان اور وہا ب ریاض نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :