اچھا میوزک ضرور مقبول ہوتا ہے ، اپنے تمام گانوں کی شاعری اور دھنیں خود تیار کرتا ہوں ‘ صوفی گلوکار اسرار

پیر 9 فروری 2015 12:30

اچھا میوزک ضرور مقبول ہوتا ہے ، اپنے تمام گانوں کی شاعری اور دھنیں خود ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) معروف صوفی گلوکار اسرار نے کہا ہے کہ ٹی وی اشتہار میں پرفارم کرنے کا میرا تجربہ بڑا کامیاب اور حوصلہ افزاء رہا ہے ، آئندہ بھی آفر ہوئی تو قبول کر لوں گا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دور حاضر کے تمام اداکار شوبز کے تمام شعبوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام گانوں کی شاعری اور دھنیں خود مرتب کرتا ہوں ۔ جو میوزک دل کو اچھا لگے وہ ضرور کامیاب اور مقبول ہوتا ہے ۔ نوجوان نسل میرے گانوں کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو میری مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی کامیابی کا تسلسل آئندہ بھی جاری رکھوں گا جس کے لئے پر عزم ہوں ۔