بھارت ‘ہریانہ میں نیپال سے تعلق رکنے والی ذہنی طور پر معذور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا

پیر 9 فروری 2015 12:41

بھارت ‘ہریانہ میں نیپال سے تعلق رکنے والی ذہنی طور پر معذور خاتون کو ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) شمالی بھارت کی ریاست ہریانہ میں نیپال سے تعلق رکنے والی ذہنی طور پر معذور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 28 سالہ خاتون ہریانہ کی ریاست کے شہر روہٹک میں اپنی بہن کے ساتھ رہائش پذیر تھی اور یکم فروری کو علاج کیلئے ہسپتال جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی جس کی لاش تین روز کے بعد ہائی وے سے منسلک میدان سے برآمد ہوئی جہاں اس کو دفن کیا گیا تھاپولیس ذرائع کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاش کے پوسٹ مارٹم کے مطابق مقتولہ کو قتل کرنے سے پہلے زیادتی کے دوران تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

روہٹک پولیس کے سینئر پولیس افسر شاشنک آنند نے بتایا کہ ان کی ٹیم کو واقعے کے حوالے سے اہم شواہد مل گئے ہیں اور وہ بہت جلد واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کردینگے۔دوسری جانب مقتولہ کی بہن نے پولیس پر الزام لگایا کہ پولیس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں سست روی سے کام لے رہی ہے۔مقتولہ کی بہن نے حکام سے یہ مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے بعد سخت سے سخت سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی بہن کیلئے انصاف چاہیے، جھوں نے بے دردی سے اس کا قتل کیا ہے-

متعلقہ عنوان :