کراچی:محمودآباد سے سانحہ 12مئی کاملزم گرفتار ، اہم انکشا فا ت

عبدالرفیق عرف کائیاں ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج ہے، ملزم نے اعتراف جر م کر لیا ، ترجمان سندھ رینجرز ایم کیو ایم کو بدنام کرنے کے لیے 12مئی کا الزام لگایاگیا،رابطہ کمیٹی

پیر 9 فروری 2015 12:51

کراچی:محمودآباد سے سانحہ 12مئی کاملزم گرفتار ، اہم انکشا فا ت

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے محمودآباد سے سانحہ 12مئی کا ملزم پکڑاگیا، عبدالرفیق عرف کائیاں ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج ہے۔سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش کے دوران سانحہ 12مئی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزم منظور کالونی کے عامر عرف دوانی کی ٹارگٹ کلر ٹیم سے احکامات لیتا تھا۔

اس نے قتل کی متعدد وارداتوں اور چنیسر گوٹھ میں اشوک گروپ سے گینگ وار کا اعتراف بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ رئیس ممّا سمیت کئی ٹارگٹ کلرز کو تحفظ دینے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم محمود آباد میں ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج ہے۔ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارعامر خان نے کہا ہے کہ ہمارے کارکن رفیق کو گرفتار کرکے سانحہ12مئی کاملزم بناکرپیش کیاگیا ہے،اس کارروائی کامقصدایم کیوایم کاامیج خراب کرناہے،انھوں نے کہا خداکیلیے ایم کیوایم کیخلاف الزام تراشی کایہ کھیل بندکیاجائے،سانحہ12مئی کیخلاف ہم کئی بارقوم کوصحیح بات بتاچکے ہیں۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب رکن رابطہ کمیٹی سیدحیدرعباس رضوی کے ہمراہ نائن زیرو پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہاکہ 12مئی کودوسری جماعتوں کی طرح ایم کیوایم نیبھی ریلی نکالی،جس میں خواتین اوربچیبھی شریک تھے،انھوں نے کہا کہ ہم یہ بھی پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ بارہ مئی کی طرح سانحہ سہراب گوٹھ 1986،سانحہ قصبہ و علی گڑھ ،سانحہ 30 ستمبر 1988حیدرآباداور سانحہ پکاقلعہ حیدرآباد 1990کی بھی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔

ایم کیو ایم کے خلاف جعلی الزامات جے آئی ٹی کے بجائے اسے بھی سیاسی طور پر کام کرنے دیا جائے۔ ہمارے معصوم اوربیگناہ کارکنوں کوگرفتارنہ کیاجائے،ایم کیوایم ایک محب وطن اورقانون پرعمل کرنیوالی جماعت ہے،ہمارے خلاف مستقل آپریشن چل رہاہے اورکارکن گرفتارکیے جارہے ہیں۔اس موقع پر حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے،گرفتار ملزمان سے ٹارچر کرکے حاصل کیا گیا بیان جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اسے ایم کیو ایم کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم ایک امن پسند اور جمہوریت پسند جماعت ہے۔اس طرح کے غیرقانونی اقدامات ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے،ایم کیو ایم ایک بڑی جماعت ہے، جس کے 25 ایم این اے، 7 سینیٹرز اور اکاون اراکین سندھ اسمبلی ہیں، اسے دبایا نہیں جاسکتا،ہم کسی قسم کے دباؤ کا شکار نہیں، ہمیں بھی اسی طرح کی آزادی دی جیسی کہ دوسری سیاسی جماعتوں کو سیاست کرنے کی آزادی حاصل ہے۔

گو کہ آپریشن ہمارے ہی مطالبہ پر شروع کیا گیا تھا، تاہم اسکی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی بنانے کی ضرورت تھی۔ہم نے ہمیشہ12مئی کی سازش کے یچھپے محرکات کی نشاندہی کی،12مئی کوایم کیوایم کومحدودکردینیکی کوشش کی گئی،12مئی کوایک وارسے کئی شکارکیے گئے،12مئی کوایم کیوایم کے14سیزائدکارکنان شہیدکیے گئے،ایم کیوایم پرمسلسل مشکل وقت ہی رہاہے،ایم کیوایم کودباومیں لانے کیلیے چھاپے اورگرفتاریاں کی گئیں۔ہم نے ہمیشہ12مئی کی سازش کے پیچھے چھپے محرکات کی نشاندہی کی