سرگودھا: خاتون نے خود سمیت گھر والوں کو آگ لگا دی

پیر 9 فروری 2015 13:33

سرگودھا: خاتون نے خود سمیت گھر والوں کو آگ لگا دی

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) گھریلو جھگڑے پر خاتون نے خود سمیت شوہر اور دو بچوں کو آگ لگا دی۔ خاتون اسپتال میں ہی دم توڑ گئی جبکہ شوہر اور بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نواحی گاوٴں میں خاتوں نے گھریلو جھگڑے پر مبینہ طور پر خود کو ، چوہر، تین سالہ بیٹی اور پانچ سالہ بیٹے کو آگ لگا دی۔ خاتوں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ شوہر اور بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔